سرکاری جامعات کے وائس چانسلرزکا اجلاس29دسمبرکو طلب 

           سرکاری جامعات کے وائس چانسلرزکا اجلاس29دسمبرکو طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی نگراں وزیر اعلی سندھ نے پورے صوبے کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا ایک غیر معمولی اجلاس 29 دسمبر کو طلب کرلیا ہے،  اس اجلاس میں اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان اور سندھ اعلی تعلیمی کمیشن کے سربراہوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے سرکاری جامعات کے انتظامی و مالی معاملات کے علاوہ جامعات میں ڈیجیٹل لائبریریز کے قیام،ریسرچ کے معیارات اور صنعتوں سے جامعات کے اشتراک کے نکات کو ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے سبب  جامعہ کراچی کا اسی روز شیڈول سینیٹ کا اجلاس ملتوی کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ وزیر اعلی ہاؤس کی جانب سے تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو اس اجلاس میں شرکت کے لیے پابند کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق  نگراں وزیر اعلی سندھ متعلقہ جامعات کے معاملات میں بہتری کے لیے ہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بات چیت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔