سندھ: ملازمین کے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد

  سندھ: ملازمین کے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سندھ حکومت نے ملازمین کے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں ملازمین کے تبادلوں اور چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ سندھ حکومت نے چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے،سندھ حکومت نے تمام محکموں کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت صوبے بھر میں تمام صوبائی ادارے خودمختار، نیم خودمختار یا اتھارٹی کو کسی بھی افسر یا ملازمین کا تبادلہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت تبادلوں کے پروسیس کو الیکشن کمیشن کو غور کے لیے بھیجی جائے گی، تمام اداروں کے کسی بھی سرکاری افسر یا ملازمین کو انتخابی عمل کے اختتام تک چھٹی نہیں دی جائے گی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران محکمہ تعلیم کے افسران، ملازمین، اساتذہ اپنی پوسٹنگ کے اسٹیشن نہیں چھوڑیں گے اور پولنگ اہلکاروں کے لیے منصوبہ بند تربیت میں شرکت کے لیے اپنے متعلقہ کام کی جگہ پر موجود رہیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -