گزشتہ روز شدید مندی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانیے 

گزشتہ روز شدید مندی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانیے 
گزشتہ روز شدید مندی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہوئی اور 100 انڈیکس نے اپنی 3 نفسیاتی حدیں کھو دیں جبکہ کچھ دیر کیلئے کاروبار بھی روکنا پڑ گیا  تاہم آج بہتری دکھائی دے رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تقریباً 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کےبعد انڈیکس 65 ہزا، 64 ہزار اور 63 ہزار کی نفسیاتی حد کھو کر 62 ہزار 833 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آج کاروبار کے آغاز میں بہتری دکھائی دے رہی ہے اور انڈیکس 388 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 63 ہزار 221 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے جس میں مزید تیزی کی توقع کی جارہی ہے ۔

ماہرین کا کہناہے کہ گزشتہ روز کی شدید مندی پاکستان میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے باعث پیدا ہوئی ۔

مزید :

بزنس -