راولپنڈی میں پولیس اہلکار نے ناراض بیوی کو 'منانے' کیلئے ایسا طریقہ اپنایا کہ پورے ضلع کی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں بیوی کی ناراضی پر سسرال کے سامنے سرکاری رائفل سے فائرنگ کر کے دہشت پھیلانے والے اہلکار کو گرفتار کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے مصریال میں اہلیہ کہ ناراضی پر سسرال جاکر سرکاری رائفل سے سسر پر قاتلانہ حملہ کرکے دہشت پھیلانے والے باوردی پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایکشن لیا۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پرفیصل لطیف نامی پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس آرڈر و اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ملزم پولیس اہلکار فیصل لطیف کے سسر کی مدعیت میں درج کیاگیا۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ داماد فیصل لطیف کی شادی بیٹی سے ہوئی تین بیٹیاں ہیں داماد کا رویہ بیٹی سے اچھا نہ تھا مار پیٹ کرتا ہے، تین ماہ قبل بیٹی ناراض ہوکر میرے گھر آگئی، جہاں داماد فیصل باوردی حالت میں سرکاری رائفل لیے گلی میں آیا اور پھر دروازے پر لاتیں مارنے کے بعد چیخنا شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ گھر کے بالائی پورشن سے باہر نکل کر دیکھا تو داماد نے وہیں سے سرکاری رائفل کے ذریعے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے دوران گولیاں دروازے پر لگیں، خوش قسمتی سے میں اور اہل خانہ محفوظ رہے۔
یہ راولپنڈی پولیس کا جوان، فائرنگ کرکے در و دیواف کو چھلنی ڈاکووں دہشگردوں یا سماج دشمن عناصر کو بچھاڑنے کے لیے نہیں کررھا اس غریب کی گھر والی اس سے ناراض تھی تو اس نے سسرال کے گھر کو تختہ مشق بنادیا ۔۔۔@OfficialDPRPP pic.twitter.com/6f2xSmXipa
— Saleh Mughal (@SalehMughal) December 19, 2023
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ داماد نے پولیس ملازم ہوتے ہوئے وردی کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور سرکاری رائفل سے قاتلانہ حملہ کرکےسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ریسکیو ون فائیو پر کال پر پولیس حکام موقع پر پہنچے اور مسلح اہلکار کو قابو کیاْ۔
سی سی پی او خالد ہمدانی نے کہا کہ پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ساتھ ہی محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، اختیارات سے تجاوز اور قانون شکنی ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کو اپنے رویہ میں زیادہ محتاط رہنا چاہئے، محکمانہ وقار کو مجروح کرنے والوں سےسختی سے نمٹا جائے گا۔