آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کا اہم ترین باؤلر زخمی، بڑا جھٹکا لگ گیا

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کا اہم ترین باؤلر زخمی، بڑا ...
آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کا اہم ترین باؤلر زخمی، بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر خرم شہزاد انجری کاشکار ہو گئے ہیں، پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ پرتھ ٹیسٹ کے دوران خرم شہزاد کو جسم کے بائیں طرف تکلیف محسوس ہوئی۔پی سی بی کے مطابق خرم شہزاد کا ایم آر آئی کرایا گیا ہے، رپورٹ آنے پر میڈیکل پینل انجری کی نوعیت کا تعین کرے گا۔

یاد رہے کہ پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں خرم شہزاد نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ  26 دسمبر سے شروع ہوگا اور آسٹریلیا کو سیریز میں ایک، صفر  کی برتری حاصل ہے۔

مزید :

کھیل -