بلاول نے این اے 194 لاڑکانہ کیلئےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

بلاول نے این اے 194 لاڑکانہ کیلئےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
بلاول نے این اے 194 لاڑکانہ کیلئےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
سورس: Instagram/bbhuttozardari

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے این اے 194 لاڑکانہ کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کے  پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے ان کی جگہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔دوسری جانب لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارلیمانی بورڈ  نے پنجاب سے ممکنہ امیدواروں کے نام پارٹی چیئرمین کو پیش کیے۔ اجلاس میں امیدواروں کےکوائف، عوامی رابطوں اور ماضی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔