کراچی ائیر پورٹ پر غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
کراچی (ویب ڈیسک) دوحہ سےکراچی آنے والے غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔
جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کے طیارےکی لینڈنگ کے وقت پرندہ ٹکرایا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پرندہ ٹکرانےکے باوجود طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن کے حکام نے طیارے کی انسپکشن کی، اس دوران طیارے کے انجن میں پرندے کا خون اور پر ملے۔