بانی پی ٹی آئی کانام میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیئرمین پیمرا کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کانام میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیئرمین پیمرا کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کانام میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر احمد پنسوتا نے دلائل دیئے،عدالت نے استفسار کیا کہ ٹی وی چینلز کو اس حوالے سے کون ہدایات دیتا ہے، کیا پیمرا ہدایت دیتا ہے؟وکیل پیمرا نے کہاکہ ہم فراہم کی گئی یو ایس بی کو سن لیں گے اور جواب جمع کروا دیں گے،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمارے ملک میں الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے،عدالت نے چیئرمین پیمرا کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر نام نشر نہ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔