عمران خان کے بھانجے حسان نیاز ی نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا 

عمران خان کے بھانجے حسان نیاز ی نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا 
 عمران خان کے بھانجے حسان نیاز ی نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی نے عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حسان نیاز ی کی والدہ نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے ، ابوذر سلیمان نیازی نے حسان نیازی کی والدہ کی طرف سے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔ درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، حسان نیازی نہ نا اہل ہیں نہ سزا یافتہ ہیں لیکن اس وقت وہ ملٹری کسٹڈی میں ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حسان نیازی کو کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا پراسس مکمل کرنے اور  اوتھ کمشنر کو حسان نیازی سے ملاقات کر کے کاغذات نامزدگی کی تصدیق اور دستخط کی اجازت دے۔ 

مزید :

قومی -