نوسر باز نے دوسرے نوسرباز کو دلچسپ انداز میں لوٹ لیا ، سپریم کورٹ کی عمارت میں بلوا کر کیا کیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

Dec 20, 2023 | 02:14 PM

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک نوسر باز نے دوسرے نوسرباز کو دلچسپ انداز میں لوٹ لیا ۔  جیل میں سزا کاٹنے والے کے نوسر باز کے اہلخانہ کوضمانت کروانے کا جھانسہ دے کر سپریم کورٹ اسلام آباد کی عمارت کے اندر بلایا اور ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر چلتا بنا ۔

"جنگ " کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں فراڈ کے ایک مقدمہ میں 7سال قیدکی سزا کاٹنے والے ایک ملزم خادم مسیح کے اہلخانہ سے منشاء نامی ایک اور نوسر باز نے سزا معطلی اور ضمانت کروانے کا جھانسہ دیکر سپریم کورٹ اسلام آباد کی عمارت کے اندر 3 لاکھ 77ہزار روپے اینٹھ لئے۔ درخواست گزار حمزہ مشال نے بتایا کہ نوسربازمحمد منشاء نےمعمولی جرم میں میرے والد کیساتھ فیصل آباد جیل میں چند دن گزارے  اور دعویٰ کیا کہ اسکے حکومت اورعدلیہ میں  تعلقات ہیں جب بھی وہ جیل سے نکلا اگلے روز انکی ضمانت کروادیگا ۔ اس نےہمیں سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری میں بلوایا اورسارا دن عمارت میں گھماتا رہا ہم سے 2 کاغذوں پر دستخط کروا کر کہا کہ عدالت میں نقد مچلکے جمع کروانے کیلئے پے آرڈر بنواناپڑتا ہے اس نے ہم سے3 لاکھ 65 ہزار روپے نقد لئے اور ہمیں تصویریں بنوانے کیلئے آبپارہ مارکیٹ بھجوا دیا جب ہم تصویریں بنوا کر واپس سپریم کورٹ بلڈنگ کے اندر آئے توملزم موجود نہیں تھا اس نے ٹیلیفون بند کرلیا ہے ہمیں اسکی حرکات پر شک ہوا سپریم کورٹ کے متعلقہ آفس سے معلومات لیں تو بتایا گیا کہ مذکورہ بالا اپیل تو آج تک سماعت کیلئے مقرر ہی نہیں ہو ئی .پہلے رجسٹرارآفس میں شکایت کی تو پولیس سے رجوع کرنے کامشورہ دیا گیابعد ازاں تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروادی جہاں درخواست تو لے لی گئی ہے تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

مزیدخبریں