ریاست اور عدالت کو  انتخابات سے پہلے کیا کرنا چاہیے ؟تجزیہ کاروں نے "اہم مشورہ"دیدیا 

ریاست اور عدالت کو  انتخابات سے پہلے کیا کرنا چاہیے ؟تجزیہ کاروں نے "اہم ...
ریاست اور عدالت کو  انتخابات سے پہلے کیا کرنا چاہیے ؟تجزیہ کاروں نے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اور عدالت کو  انتخابات سے پہلے کیا کرنا چاہیے ؟تجزیہ کاروں نے "اہم مشورہ"دیدیا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ”رپور ٹ کارڈ“میں میز با ن کے سوال" الیکشن میں شفافیت کویقینی بنانے کیلئے کیا اقدامات ہونے چاہئیں؟ "کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ ،ارشاد بھٹی ،ٖفخر درانی اور مظہر عباس نے کہا کہ ریاست، عدالت اور حکومت کو پہلے پی ٹی آئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا چیف الیکشن کمشنر جانبدارہیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو مستعفی نہیں ہونا چاہیے ۔

 سہیل وڑائچ نے کہا کہ پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد بروقت ہے، اس وقت الیکشن میں ایک سیاسی جماعت کا وجود ہی نظر نہیں آرہا۔

 ارشاد بھٹی کا کہنا تھا پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا چیف الیکشن کمشنر کو گھر بھیجنے کا مطالبہ تقریباً سب ہی کررہے ہیں، انہیں فوری طور پر گھر بھیجا جانا چاہیے۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان با ر کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت بار تنظیمیں سیاست زدہ ہوگئی ہیں۔