کراچی آٹو شو ، لیکن گاڑی کی رجسٹریشن کیسے ہوگی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی (پروموشنل ریلیز) دسمبر کی 24 تاریخ کو کراچی میں آٹو شو منعقد ہونے جارہا ہے ، اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے اس فارم کو پُر کریں جہاں آپ اپنی گاڑی کے بارے میں بنیادی معلومات درج کریں گے، یعنی ویرینٹ، ماڈل سال، کیٹیگری، شہر اور رابطے کی معلومات کے ساتھ اپنی گاڑی کی واضح تصاویر وغیرہ۔
اہم نوٹ
صرف منظورشدہ/منتخب گاڑیوں کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی لہذا براہ کرم تازہ ترین اور مناسب تصاویر اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔
اگر آپ کی گاڑی رجسٹر ہوجاتی ہے تو آپ کو ٹیکسٹ میسج یا ای میل کے ذریعے سیریل نمبر موصول ہوگا۔
برن آؤٹ اور کسی بھی قسم کے سٹنٹ کے ساتھ سموک کٹس سختی سے ممنوع ہیں جو حاضرین اور وینیو کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
براہ کرم پاک ویلز ٹیم کے جواب کا انتظار کریں اور گاڑی کو بار بار رجسٹر نہ کریں۔
ٹکٹ
آپ اس لنک کو فالو کرکے ticketwala.pk سے آٹو شو کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور یہاں گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ پاک ویلز ٹکٹس پر ڈسکاؤنٹ بھی دے رہا ہے۔
ارلی برڈ ٹکٹ - 800
سٹينڈرڈ ٹکٹ - 1،000
پانچ افراد - 3،000