برطانیہ میں غیر معمولی، بڑے اور لڑاکا کتوں کے مالکان کو 2ہفتوں کا الٹی میٹم ، کیا کرنا ہو گا ؟ جانیے

برطانیہ میں غیر معمولی، بڑے اور لڑاکا کتوں کے مالکان کو 2ہفتوں کا الٹی میٹم ، ...
برطانیہ میں غیر معمولی، بڑے اور لڑاکا کتوں کے مالکان کو 2ہفتوں کا الٹی میٹم ، کیا کرنا ہو گا ؟ جانیے
سورس: pexels(creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں غیر معمولی، بڑے  اور لڑاکا کتوں کے مالکان کو 2ہفتوں کا الٹی میٹم  دیدیا گیا ، ان مالکان کو کیا کرنا ہو گا  ؟ اس حوالے سے خبر رساں ادارے "پی اے " کے مطابق غیر معمولی بڑے اور لڑاکا کتوں کے مالکان کو 2 ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنا لیں کہ ان کے پالتو کتے قانونی ہیں 31دسمبر سے مالکان اس بات کے پابند ہوں گے کہ پبلک کے درمیان سے گزرتے ہوئے کتوں کا منہ بند ہو جبکہ ان کی بریڈنگ، فروخت یا انہیں اکیلا چھو ڑ دینا غیر قانونی ہوگا۔ محکمہ ماحولیات، خوراک اور دیہی امور (ڈیفرا) نے کہا ہے کہ ایسے کتوں کے بچوں کے اشتہارات، تحفے میں دینا یا تبدیلی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے مالکان کو یاددہانی کرائی ہے کہ وہ جانوروں کے ڈاکٹروں سے اپنے پالتو کو ڈاؤن کرنے کے بارے میں پوچھ اور معاوضہ کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ چیف ویٹرنری افسر کرسٹین مڈل مس نے واضح کیا ہے کہ غیر معمولی بڑے لڑاکا کتوں کے لئے نئی قانونی پابندیاں اب 2 ہفتوں سے بھی کم وقت میں نافذ ہو جائیں گی۔ مالکان کو ہدایت نامہ غور سے پڑھنا چاہیے اور اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ نئے قوانین پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں۔