چائے بنانے پر جھگڑا ، شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ دیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں میاں بیوی کے درمیان چائے بنانے پر جھگڑا ہو ا جس میں شوہر نے بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر دھرم ویر اور ان کی اہلیہ سندری کے درمیان چائے بنانے پر جھگڑا ہوا۔پولیس کا بتانا ہےکہ منگل کی رات دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا اور دھرم ویر نے طیش میں آکر اپنی بیوی کے گلے پر تیز دھار آلے سے تین سے چار وار کیے۔
پولیس کے مطابق بیوی پر حملہ کرنے کے بعد دھرم ویر موقع سے فرار ہوگیا جب کہ بیٹے کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی اور شکایت درج کروائی۔پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس کے پہنچنے پر خاتون دم توڑ چکی تھی، لاش کو تحویل میں لیا گیا اور چھاپوں کے دوران ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔