الیکشن 2024:لیگی قائد نواز شریف کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ جانیے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15مانسہرہ کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔خیبرپختونخوا کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں 8فروری کو عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 46 جنرل اور 10 مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات جاری کیے جارہے ہیں۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل ، خواتین کی 26 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستوں کیلئےکاغذات نامزدگی جاری کئے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے تاحال 200 سے زائد امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے ہیں۔