چینی حکومت کی جانب سے ’’ڈیلی پاکستان‘‘ کیلئے سی پیک کمیونی کیشن ایوارڈ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی حکومت نے ’’ڈیلی پاکستان‘‘ کو سی پیک کمیونی کیشن ایوارڈ سے نوازدیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے سی پیک کمیونی کیشن ایوارڈ دینے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی ، ڈیلی پاکستان کی طرف سے ایڈیٹر اسلام آباد سہیل چودھری نے ایوارڈ وصول کیا ۔
اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین ،نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی ، پاکستان میں چین کے سفیر ژانگ زیڈونگ سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں،سی پیک میڈیا فورم میں اجتماعی طور پر غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سینیٹرمشاہد حسین کا کہنا تھا کہ سی پیک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سی پیک کو ’تبدیلی‘ کا حامل اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے سراہا جبکہ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں بی آر آئی پر غلط معلومات پھیلا رہی ہیں۔
سی پیک کمیونیکیشن ایوارڈ ہے کیا؟
سی پیک کمیونیکیشن ایوارڈ ان ان صحافیوں کو سراہنے کے لیے دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی معروضی رپورٹنگ کے ذریعے پریس میں سی پیک کے مثبت امیج کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔یہ ایوارڈ عام طور پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام سالانہ CPEC میڈیا فورم میں دیا جاتا ہے اور اس کا اہتمام چائنا اینڈ اکنامک نیٹ اور پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کرتا ہے۔