نیوزی لینڈ نے دوسر ے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
نیلسن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 291 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔بنگلہ دیش کی طرف سے سومیا سرکار نے 151 گیندوں پر 169 رنز کی باری کھیلی اور اس دوران 22 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔نیوزی لینڈ نے ہینری نیکولس 95 اور ویل ینگ 89 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 292 رنز کا ہدف 47 ویں اوورز 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ میں عمدہ کارکردگی پر سومیا سرکار کو بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلا ایک روزہ میچ 44 رنز سے جیتا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 27، 29 اور 31 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔