9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نومئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل افضال پاہٹ نے اپیل میں موقف اپنایا کہ نو مئی کے واقعات میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو گرفتار کیا گیا، تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے،عدالت میرٹ پر جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے۔
فیصلہ محفوظ