مخلوط حکومت بنے گی، کس کی ہوگی یہ وقت بتائے گا،فاروق ایچ نائیک

   مخلوط حکومت بنے گی، کس کی ہوگی یہ وقت بتائے گا،فاروق ایچ نائیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور نامور قانون دان فاروق ایچ نائیک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن ہوں گے تو معلوم ہوگا کہ کون سا آر او اور ڈی آر او کس سیاسی جماعت کی طرف تھا۔فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہونگے تو یہ ملک، جمہوریت، عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیے اچھا ہے۔ تاہم انہیں لگتا ہے کہ مخلوط حکومت بنے گی اور وہ حکومت کس کی ہوگی یہ وقت بتائے گا،پولنگ ہوگی تو معلوم ہوگا کون سا آر آور ڈی آر و کس سیاسی جماعت کی طرف ہے، ہر آدمی کا قانونی، آئینی اور انفرادی حق ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو چھوڑ کر اور سیاسی جماعت میں جائیں۔تاہم انہوں نے لطیف کھوسہ کی پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جانے پر کسی موقف دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجوہات ہیں وہ کھوسہ صاحب سے پوچھیں میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

فاروق ایچ نائیک