آرمی چیف نے امریکہ میں مسئلہ کشمیر بہترین انداز میں اجاگر کیا، مشعال ملک 

  آرمی چیف نے امریکہ میں مسئلہ کشمیر بہترین انداز میں اجاگر کیا، مشعال ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کامیاب دورہ امریکا کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اس دوران انھوں نے بہترین انداز میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا۔ اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ آرمی چیف نے واضح طور پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک پائیدار امن قائم نہیں رہ سکتا جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے اداروں اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ پر توجہ دیں جس نے دنیا کے سامنے ہندوستان کا گھناؤنا اور سفاک چہرہ بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کمیشن نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے یو ایس ریلیجیئس فریڈم ایکٹ کے تحت ہندوستان کو ”خاص تشویش کا حامل ملک“قرار دے، عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی اور اسرائیلی ریاستوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ نسل کشی کی کارروائیاں بند کریں اور کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کے پیدائشی حقوق کو تسلیم کریں۔

 مشعال ملک