نگران وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل دو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا، آئینی درخواست میں سینئر قانون دان مقسط سلیم نے موقف اختیار کیا کہ نگران وزیر اعظم کے عہدے کی 90دن کی مدت 15 نومبر کومکمل ہوچکی ہے،یا تو نگران وزیر اعظم کو ہٹا دیا جائے یا پھر عدالت کی جانب سے نگران وزیر اعظم کے عہدے کی اضافی مدت کو آئینی تحفظ دیدیا جیسے نیپا ل اور بنگلہ دیش میں ہوچکا ہے،نگران وزیر اعظم کو پالیسی معاملات میں فیصلے کرنے سے روکا جائے، الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ وہ نئے قانونی حکومتی سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے عمل درآمد کرے،استدعا ہے کہ آئینی اپیل کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کی جانب سے 27 نومبر کو اس درخواست کو مسترد کرنیکا فیصلہ معطل کیا جائے۔
سماعت مقرر