اسٹیبلشمنٹ ڈویژن: 37 واں سینیئر مینجمنٹ کورس کے لیے گریڈ 19 کے افسران نامزد

Dec 20, 2024 | 12:29 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 37 ویں سینیئر مینجمنٹ کورس (SMC) کے لیے گریڈ 19 کے افسران کو طلب کر لیا ہے۔ یہ کورس 27 جنوری سے 16 مئی تک جاری رہے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں افسران کو کورس میں شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد ان کی انتظامی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

نامزد افسران میں ضلعی انتظامیہ سےڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن،ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان،سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب اورڈی جی پی ایچ اے لاہور محمد طاہر کے نام شامل ہیں جبکہ پنجاب پولیس سےڈی پی او پاکپتن کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت،ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمن کھاڑک،ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل،ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل اور
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے نام شامل ہیں۔یہ کورس نیشنل مینجمنٹ کالج (NMC) لاہور میں منعقد ہوگا اور اس کا مقصد افسران کو اعلیٰ سطحی پالیسی سازی اور انتظامی امور میں تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

مزیدخبریں