گورنمنٹ شالیمار گریجوایٹ کالج میں عنصر اظہر لٹریری ہال کا افتتاح

Dec 20, 2024

لاہور(پ ر)گورنمنٹ شالیمار گریجویٹ کالج باغبانپورہ لاہور میں سید عنصر اظہر لٹریری ہال کی افتتاحی تقریب، ہال کو کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبد السلیم نے تیار کروایا اور اس کا نام سید عنصر اظہر لٹریری ہال رکھا۔  افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سید عنصر اظہر ڈی پی آئی کالجز پنجاب تھے۔ڈاکٹر سید عنصر اظہر ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے پرنسپل ڈاکٹر عبد السلیم کے ہمراہ ہال کا افتتاح کیا۔ تقریب میں کالج کے تمام شعبہ جات کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر سمیرا پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج دھرم پورہ،ڈاکٹر نعیمہ پرنسپل اپواء کالج اور ڈاکٹرثمن زاہد پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ خواجہ سعید نے خصوصی شرکت کی۔پرنسپل ڈاکٹر عبد السلیم نے بتایا کہ ہال کی تزئین و آرائش پر دو ماہ سے زائد کا وقت لگا اور زر کثیر خرچ ہوا۔ڈاکٹر سید عنصر اظہرنے امید ظاہر کی یہ ہال کالج میں علمی و ادبی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ تقریب میں تلاوت کلام پاک کا شرف پروفیسر ارشد فیاض کے حصہ میں آیااور نعت رسول مقبولؐ کی سعادت حافظ اسامہ کا مقدر بنی۔ڈاکٹر محمد رشید رجسٹرار شالیمار کالج نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر سید عنصر اظہر نے  طالبات کی سپورٹس گراؤنڈکاافتتاح بھی کیا۔انہوں نے پروفیسر خضر حیات صدر شعبہ فزیکل ایجوکیشن،عثمان خان اور حافظ وقاص کو مبارکباد اورپروفیسر محمد اشفاق اور حاجی مبارک کی ٹیم کو خصوصی داد دی۔

مزیدخبریں