عمران ضیاء جنجوعہ اور  انجم  چوہان کی شیراز گیلانی سے ملاقات،پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا

Dec 20, 2024 | 10:09 AM

فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن جرمنی کے سیکریٹری اطلاعات حافظ میاں محمد عمران ضیاء جنجوعہ اور راجہ انجم  چوہان  نے فرینکفورٹ کی معروف کاروباری شخصیت شیراز گیلانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس دوران عمران ضیاء نے شیراز گیلانی کی طرف سےپاکستان کمیونٹی کے لیے بہترین خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہناتھاکہ شیراز گیلانی برادران کی خدمات کی بدولت یورپ کے بعد دنیا بھر میں  ایک بڑا نام بن چکا ہے، گیلانی برادران نے  تھوڑے عرصہ میں اپنی خوب پہچان بنائی ہے، دنیا بھر کے لیے ایک سستی ویزا سروس کے ساتھ ساتھ تمام ایئر لائنز  کی بہت ہی مناسب اور رعائتی ٹکٹوں کی آفر کرتے ہیں،عمرہ، حج کے لیے بہترین پیکج مہیا کرتے ہیں۔

انہوں ںے بتایا کہ اسی طرح  پاکستان کے تمام دفاتر کے ڈاکومنٹس،  شناختی کارڈز اپلائی کرنا پاسپورٹ اپلائی کرنا،  ڈاکومنٹس کی تصدیق،  ڈاکومنٹس کی ٹرانسلیشن،  مزید بہت کچھ ایک ہی پلیٹ فارم پر سب کچھ مہیا کرنا کمیونٹی کیلئے بڑی سہولت ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ شیراز گیلانی  بہت ہی نفیس انسان دوست اور   یاروں کے یار ہیں، ان کا دفتر بھی  سنٹرل ٹرین کی پانچ منٹ کی مسافت کی دوری پر ہے۔


شیراز گیلانی نے آمد پر حافظ محمد عمران ضیاء کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وہاں یورپ کی معروف صحافی رابعہ جنجوعہ، سید حامد شاہ، عدیل شاہ اور احمد ڈار موجود تھے۔

مزیدخبریں