مجھے نہیں لگتا بڑی لیڈرشپ اڈیالہ جیل جا کر ملاقات کرے گی،سینیٹر کامران مرتضیٰ

Dec 20, 2024 | 11:26 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ  نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے آج ملاقات کریں گے،ملکی معیشت کے حوالے سے ہم سب کو سوچنا چاہئے۔

اسلا م آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں آیا، اگر کوئی دعوت ملے بھی تو اڈیالہ جیل میں سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوتیں،مجھے نہیں لگتا بڑی لیڈرشپ اڈیالہ جیل جا کر ملاقات کرے گی،ان کاکہناتھا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیں، پیغام رسانی ہو سکتی ہے،اگر کوئی پیغام آیا اور قیادت نے اجازت دی تو ہم اڈیالہ جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں