ویرات کوہلی اہلیہ انوشکا کے ساتھ بھارت چھوڑ کر کس ملک منتقل ہو رہے ہیں؟ کرکٹر کے سابق کوچ کا بڑا دعویٰ

Dec 20, 2024 | 12:33 PM

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے سٹار کرکٹر  ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہلی اور انوشکا جلد بھارت چھوڑ کر جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے راج کمار شرما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ویرات کوہلی جلد  بھارت چھوڑ کر اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ انگلینڈ منتقل ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کچھ عرصے سے زیادہ تر وقت انگلینڈ میں ہی ہوتے ہیں، اس دوران کوہلی کرکٹ کے ساتھ ساتھ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ  بھی گزارتے ہیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات اور انوشکا شرما لندن میں پراپراٹی کے مالک بھی  ہیں۔

مزیدخبریں