لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباددی ہے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ ہے-قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے- امید ہے قومی کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی-