اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ کے ہنرک کلاس پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہنرک کلاسن نےپاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 97 رنز پر آوٹ ہونے پر غصے میں آ کر وکٹ کو لات ماری تھی جس پر ایمپائرز کی جانب سے ایکشن لیا گیا ۔آئی سی سی نے کلاسن کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا بھی سنائی ہے ۔