الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے:پیر پگارا

الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے:پیر پگارا
الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے:پیر پگارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، تین دن سے پورا ملک جام تھا ان حالات میں انتخابی مہم کیسے چلے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی حالات الیکشن کیلئے سازگار نہیں، آج بلوچستان میں فوج کا مطالبہ ہے تو کل یہی مطالبہ کسی اور جگہ سے بھی سامنے آ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے کچھ لوگوں کو سخت سزائیں دینا ہوں گی لیکن موجودہ حکومت سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی۔

مزید :

رحیم یارخان -