بلوچستان میں امن و امان غیر ملکی طاقتیں تباہ کر رہی ہیں، تحریک انصاف

بلوچستان میں امن و امان غیر ملکی طاقتیں تباہ کر رہی ہیں، تحریک انصاف

 لاہور(اسد اقبال)تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ غیر ملکی طاقتیں بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں امن و امان تباہ کر کے گوادر پورٹ کو چائنہ سے ہتھیانہ چاہتے ہیں ۔غلام حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ہزارہ برادری کی شارٹ ٹرم پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بلوچستان کو وقتی طور پر فوج کے حوالے کریں تاکہ ملک میں پھیلنے والی انارکی پر قدغن اور ملک مزیدٹکرے ہونے سے بچ سکے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماحامد خان نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہاہو چکی ہے اور حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہے ۔انٹیلی جنس ادارے اور حکومت وقت ہزارہ برادری کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے بلوچستان میں فوج تعینات کرے ۔تحریک انصاف کے صوبائی رہنماءنذیر احمد چوہان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے 5سالہ دورہ اقتدار میں قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،ملک میں قتل و غارت ،مہنگائی اور بے روزگاری کی مثالیں میں نہیں ملتی ،حکومت ہزارہ برادری کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے بلوچستان کو فوج کے سپرد کرے ۔تحریک انصاف کے صوبائی رہنماءشاہین حیدر چدھڑ ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے بعد ملک میں انارکی پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے غیر ملکی طاقتیں گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں تاکہ گوادر پورٹ کو چائنہ کی بجائے انکے ہاتھوں میں دیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت ہزارہ برادری کی شارٹ ٹرم پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بلوچستان کو فوج کے حوالے کریں تاکہ امن کی فضاقائم ہو سکے ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءجمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ بلوچستان میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو چکی ہے ۔خواتین سمیت معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے خواب خرگوش کے مزے لینے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں بصورت دیگر ملک دو ٹکڑے کا اندیشہ ہے ۔تحریک انصاف کی سینئر رہنما ءمسرت چیمہ نے کہا کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری پر ڈھائے جانے والے ظلم کی بدولت ملک میں انارکی پھیل رہی ہے ۔ٹریفک کا پہییہ جام جبکہ جگہ جگہ دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت لشکر جھنگوی کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے امن قائم کرے۔

تحریک انصاف

مزید : صفحہ آخر