خسرہ کی وبائ، لاہور ہائیکورٹ کا وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

خسرہ کی وبائ، لاہور ہائیکورٹ کا وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

قلاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خسرہ کی وبائی روکنے کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لئے طلب کرلیا ہے عدالت نے خسرہ کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کا ریکارڈ بھی آئندہ تاریخ سماعت پر پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے دائر کررکھی ہے جس میں مو¿قف اختیارکیاگیا ہے کہ حکومت کی غفلت کے باعث ملک میں خسرے کی وباءپیل چکی ہے جس سے متعدد بچے اور شہری جاں بحق ہوچکے ہیں ذمہ داروں کے تعین کے لئے جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کرئے جائیں۔ فاضل جج نے قرار دیا ہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے۔ عدالت دیکھے گی کہ حکومت نے خسرہ کی وباءکو روکنے کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لئے 5 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

خسرہ کی وبائ

مزید : صفحہ آخر