آئی جی کے بعد سی سی پی او کوئٹہ سمیت 14 اعلیٰ افسر تبدیل کردیئے جائینگے

آئی جی کے بعد سی سی پی او کوئٹہ سمیت 14 اعلیٰ افسر تبدیل کردیئے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کی ہدایت پر آئی جی پولیس کی تبدیلی کے بعد سی سی پی او کوئٹہ زبیر محمود ڈی آئی جی آپریشن سمیت 14اعلیٰ افسران کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔ جبکہ نئے آئی جی مشتاق سکھیرا کے چارج لینے کے بعد کوئٹہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں آئی بی (انٹیلی جنس بیورو) اور سپیشل برانچ کے سربراہ بھی تبدیل ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اس حوالے سے گورنربلوچستان کو بھی ضروری ہدایات دی ہیں کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔ باخبر ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ آئی جی پولیس کو مکمل اختیار کے ساتھ بھیجا جا رہے ہیں اور وہ میرٹ پر فیصلے کرنے میں مکمل طور پر با اختیار ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں امن و امان قائم کرنے میں آئی جی بہترین اور کرائم فائیٹر افسران کا تقرر کر سکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ تحقیقات ہونے کے بعد ایسے افسران کی فہرست گورنر کو دیں گے کہا جاتا ہے کہ پنجاب اور کراچی میں بہترین پولیس افسران کو سیٹ میں تعینات کیا جائے گا۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دو خفیہ اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں مزید دہشتگردی کا امکان ہے۔
افسر تبدیل

مزید :

صفحہ آخر -