پےپلز پارٹی کا آئندہ انتخابات مےں 2،2مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی رہنے والی خواتےن کو ڈراپ کرنے کا فےصلہ

پےپلز پارٹی کا آئندہ انتخابات مےں 2،2مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی رہنے والی ...

لاہور(شہزاد ملک )پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آنے والی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر پارٹی کی جو خواتین دو دو مرتبہ ایم پی ایز اور ایم این ایز منتخب ہو چکی ہیں انہیں اس بار "ڈراپ "کر دیا جائے اور انکی جگہ پر پارٹی کے لیے جدوجہد کرنے والی دیگر خواتین کو اسمبلی میں آنے کا موقع دیا جائے اس بات کی حتمی منظوری پارٹی کی اعلی قیادت دے گی پیپلز پارٹی پنجاب کے ذرائع نے پاکستان کو بتایا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد نئی خواتین کو بھی آگے آنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ پارٹی کی طرف سے ان کی جدوجہد کو بھی پذیرائی مل سکے اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ جو خواتین دودو مرتبہ ایم پی اے ایز یا ایم این ایز بن چکی ہیں انکی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ان تمام خواتین نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے قیادت کی طرف سے بہت اچھی کارکردگی دکھانے والی خواتین کو تیسری بار بھی موقع دیا جاسکتا ہے تاہم یہ فیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت نے ہی کرنا ہے ہماری طرف سے قیادت کو یہ تجویز دی گئی ہے تا کہ محروم رہ جانے والی خواتین بھی اسمبلی کے پلیٹ فارم پر آسکیں اور پارٹی کا نام روشن کر سکیں ۔پیپلز پارٹی کے پاس بے شمار ایسی جیالیاں موجود ہیں جو اسمبلی میں بہترین کا کردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن موقع نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی ان کی خدمات سے محروم ہے ۔

مزید : صفحہ آخر