لیسکو کا کریک ڈاﺅن، لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی

لیسکو کا کریک ڈاﺅن، لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد سلیم کی ہدایت پر گزشتہ روز انگوری باغ سب ڈویژن ، ہربنس پورہ سب ڈویژن اور فتح گڑھ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گی جس میں ایک لاکھ گیارہ ہزار یونٹوں کی بجلی چوری پکڑی گئی ۔ چیف ایگزیکٹو کی ہدایت پر دو بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمہ درج کروا دیئے گئے ہیں ۔
بجلی چوری

مزید :

صفحہ آخر -