تحریک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے، اجمل چیمہ
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سابق صوبائی وزےر و راہنما پاکستان تحرےک انصاف چوہدری محمد اجمل چےمہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحرےک انصاف پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے انشاءاللہ آئندہ جنرل الےکشن مےں تحرےک انصاف پاکستان کے باشعور عوام کی بھرپور تائےدو حماےت سے بر سر اقتدار آکر پاکستان کو اقوام عالم کے ترقی ےافتہ اور خوشخال ممالک کی صف اول مےں شامل کرےگی ۔لوڈ شےدنگ ، مہنگائی، بےروز گاری اور کرپشن کا تر جےحی بنےادوں پر خاتمہ کےا جائے گا ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹر وےو کے دوران کےا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی انتخابات کرواکے جو جمہوری مثال قائم کی ہے جمہوریت کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی ۔ دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی چاہےے کہ وہ اپنی اپنی جماعتوں میں پارٹی انتخابات کرواکے کارکنوں کو موقعہ دیں کہ وہ اپنی مرضی کے عہدیداروں کواپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کرسکیں۔