معروف سرجن پروفیسر صداقت میو ہسپتال میں تعینات

معروف سرجن پروفیسر صداقت میو ہسپتال میں تعینات

لاہور (جنرل رپورٹر) شہر کے معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر صداقت کو میو ہسپتال میں تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر صداقت سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سروسز ہسپتال لاہور میں پروفیسر آف سرجری تعینات تھے انہیں گزشتہ روز سروسز ہسپتال سے تبدیل کرکے میو ہسپتال تعینات کردیاگیا ہے۔ پروفیسر صداقت کا شمار لاہور نہیں ملک کے معروف سرجنز میں ہوتا ہے اور وہ اس شعبہ میں گنے چنے سرجنز میں شامل ہیں، وہ لیزر سرجری میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1