حکومت کی مدت میں توسیع کے خواہش مند ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں، ڈاکٹر وسیم اختر

حکومت کی مدت میں توسیع کے خواہش مند ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں، ڈاکٹر وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ انتخابات کو ملتوی کروانے یا نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی خواہش رکھنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔پاکستان کو در پیش تمام مسائل کا حل منصفانہ اور شفاف الیکشن میں پنہاں ہے۔محب وطن جماعتیں ملکر الیکشن کے التواءکی سازشوں کو ناکام بنادیں ۔ملک مزید کسی مہم جوئی اور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔عوام دونوں بڑی جماعتوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔اصولوں کی سیاست کرنے والے بھی لوٹوں پر انحصار کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ اور کراچی کے حالات دیکھ کر ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتا ہے۔پیپلز پارٹی کی مفاہمت کی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ملک میں لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے۔بلوچستان میںغیر ملکی ہاتھ1971ءجیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کراچی ایم کیو ایم کی روایتی دہشتگردی،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران آخری موقع سمجھ کر قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔قوم آئندہ انتخابات میں امریکی غلام حکمرانوں کو مسترد کرتے ہوئے”جماعت اسلامی“کے نامزد نمائندوں پر اعتماد کا اظہار کریں۔ہمارے پاس پڑھی لکھی،محب وطن اور بے داغ قیادت موجود ہے جو ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ پی آئی اے،ریلوے،اسٹیل مل،پیپکو سمیت تمام ادارے معیشت پر سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔ایوان صدر سے لے کر نیچے تک کرپشن اور کمیشن مافیا سرگرم ہے۔عوام کو اپنے جائز کام بھی کروانے کے لئے رشوت دینی پڑتی ہے۔