پاکستان افغانستان میںقیام امن کےلئے بھر پورکردار ادا کرے گا‘ حنا ربانی کھر

پاکستان افغانستان میںقیام امن کےلئے بھر پورکردار ادا کرے گا‘ حنا ربانی کھر

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ حناربانی کھر سے چودہ ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی جس میں خطے سمیت افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے بعد کی صورتحال پر غور کیاگیا۔ دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں روس، افغانستان، بھارت، چین، سعودی عرب، نیپال ازبکستان، تاجکستان اور سری لنکا کے سفیر شامل تھے۔ تمام ممالک نے افغانستان میں قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

حناربانی کھر

مزید : صفحہ اول