الیکشن کمیشننے کاغزات نا مزدگی میں ترمیم کی منظوری دے دی

الیکشن کمیشننے کاغزات نا مزدگی میں ترمیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ ڈی جی الیکشن کمیشن شیرافگن نے کہا ہے کہ کراچی میں ووٹر کی گھر گھر تصدیق کا کام مکمل کرلیاگیا ہے۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے لئے 15 ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے 2002ءاور 2008ءکی انتخابی فہرستین منسوخ کردی گئیں۔ پرانی ووٹرلسٹوں کی ایک ایک کاپی ریکارڈ کے لئے رکھی جائے گی۔ انتخابات نئی انتخابی فہرستوں پر کرائے جائیں گے۔ امیدوار کی سکروٹنی کے لئے منظور کی تر ترمیم کے مطابق امیدوار کو کاغذات نامزدگی میں 3 سال کی کارکردگی کی تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 3 سال کی آمدن، ذرائع آمدن، بیرون ملک دوروں اور ٹیکس کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی اور امیدوار کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہے تو پچھلے 5سال کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جن امیدواروں کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی 6 صفحات پر مشتمل ہوگی۔ امیدوار کو یوٹیلیٹی بل، ٹیکس اور اثاثوں کی تفصیلات دینا ہوں گی جب کہ تصدیق کا کام مکمل کرلیاگیا ہے ، ڈی جی الیکشن کمیشن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق ممبران اسمبلی کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ انہوںنے 5 سال میں حلقے کے لئے کیاکیا۔ کاغذات نامزدگی کے ساتھ اہلخانہ کی مکمل تفصیلات دینا ہونگی، اگر امیدوار کے بچے بیرون ملک ہیں تو ان کے بارے میں بتانا بھی ہوگا اگر امیدوار کے بچے بیرون ملک ہیں تو ان کے بارے میں بھی بتانا ہوگا، 3 سال کے دوران کئے گئے غیرملکی دوروں سے متعلق بتانا ہوگا، امیدوار کو غیر ملکی پاسپورٹ سے متعلق بھی بتانا ہوگا جبکہ امیدواروں کو 3 سال کی آمدن اور ٹیکس تفصیلات دینا ہوں گی یہ بھی بتانا ہوگا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے رقم دی یا لی۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ اول