شام میں فورسز کے میزائل حملے میں 20افراد جاں بحق
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں باغیوں کے زیر انتظام صوبے الیپو کے ایک ضلع میں فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے اسکڈ میزائیل حملے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔باغیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شامی فورسز نے ملک کے دوسرے بڑے شہر میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل الیپو کے علاقوں جبل بدرو اور تل رفت میں داغے۔ تل رفت میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بیس سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے تاہم جبل بدرو میں 16 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سو کے قریب زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق میں باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے دو مارٹر شیل فرانسیسی ہسپتال پر آگرے۔