لاہور کے علاقے مسلم ٹاﺅن میں آتشزدگی ،مصوم بہن بھائی جاں بحق

لاہور کے علاقے مسلم ٹاﺅن میں آتشزدگی ،مصوم بہن بھائی جاں بحق
لاہور کے علاقے مسلم ٹاﺅن میں آتشزدگی ،مصوم بہن بھائی جاں بحق

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم ٹاﺅن میں ایک گھر میں آتشزدگی سے دو بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق عدنان ملک وحدت روڈ پر مسلم ٹاﺅن کے علاقے میں اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ مقیم تھا جو کاروبار کے سلسلہ میں اسلام آبادگیاہواتھا جبکہ شوہر کی غیر موجود گی میں سائرہ بچوں کو گھر بند کرکے بازار گئی اور پیچھے سے آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں تین سالہ شاہ زیب اور ڈیڑہ سالہ عائشہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ گھر نہ ہونے کی وجہ سے ایک خوش قسمت بچہ محفوظ رہا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے اُنہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔

مزید : لاہور