چیئرمین نیب توہین عدالت کیس، دواخبارات کو نوٹس جاری ، جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق تفصیلات پیش کریں : سپریم کورٹ

چیئرمین نیب توہین عدالت کیس، دواخبارات کو نوٹس جاری ، جوڈیشل کمیشن کے قیام ...
 چیئرمین نیب توہین عدالت کیس، دواخبارات کو نوٹس جاری ، جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق تفصیلات پیش کریں : سپریم کورٹ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی جانب سے صدر زرداری کو لکھے گئے خط کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں اور خبر چھاپنے والے دو اخبارات کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ کیا اب سپریم کورٹ کی نگرانی کے لیے کمیشن بنائے جائیں گے؟ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فصیح بخاری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت نے چیئرمین نیب کی جانب سے صدر زرداری کو لکھے گئے خط کا جائزہ لینے کیلئے کمیشن بنایا ہے؟ میڈیا کے مطابق جسٹس (ر) نواز کمیشن کے سربراہ ہیں کیا ،اب سپریم کورٹ کی نگرانی کے لیے کمیشن بنائے جائیں گے جس پر چیئرمین نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ اُنہیں اس کمیشن کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے کمیشن کے قیام سے متعلق خبروں پر اپنے نوٹ میں موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری قانون نے ایسے کسی بھی کمیشن کے قیام کی تردید کی ہے۔ سپریم کورٹ نے خبر چھاپنے والے دو اخبارات کے ایڈیٹروں اور پبلشروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیشن کے قیام سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے چیئرمین نیب کو ذاتی حاضری سے استثنٰی دینے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔ دنیا نیوز کے مطابق ٰفصیح بخاری کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو لکھے گئے خط کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت نے دو رکنی جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا جس کے قیام کو نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائیگا۔کمیشن کو خط کے مندرجات کی تحقیقات کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں