جیکب آباد میں مذہبی اجتماع کے دوران دھماکہ ، درگاہ کے گدی نشین سمیت 10افرادزخمی

جیکب آباد میں مذہبی اجتماع کے دوران دھماکہ ، درگاہ کے گدی نشین سمیت ...
جیکب آباد میں مذہبی اجتماع کے دوران دھماکہ ، درگاہ کے گدی نشین سمیت 10افرادزخمی

  


جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوٹھ احمد دین بروہی میں مذہبی اجتماع کے دوران دھماکے سے مہمان خصوصی سمیت 10افرادزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد جانوروں کے چارے میں چھپایاگیاتھا ۔ نجی چینل کے مطابق زخمیوں میں قمبر والی درگاہ کے گدی نشین اور مہمان خصوصی سید حسین شاہ بخاری بھی شامل ہیں ۔سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید سمیت بیشتر سیاسی اور اعلی حکومت شخصیات بھی پیر آف قمبر سید حسین شاہ کے مریدین میں شامل ہیں۔ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو بھی اکثر اوقات پیر آف قمبر سید حسین شاہ کے آستانے پر حاضری دیتیں اور ان سے رہنمائی حاصل کرتی تھیں جبکہ ملک کے مختلف سیاسی رہنما ، اعلی حکومتی شخصیات ،سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز افراد بھی پیر آف قمبر سید حسین شاہ کے مریدین ہیں۔قمبر میں ان کے آستانے پر ہر وقت مریدوں کا ایک جم غفیر موجود رہتا ہے۔ روحانی شصیت پیر سید حسین شاہ پر حملے پر ان کے مرید صدمے میں ہیں۔

مزید : جیکب آباد /اہم خبریں