زرداری کی اہم ملاقاتیں ،سیاسی ،تجارتی و معاشی منصوبوں پر غور

زرداری کی اہم ملاقاتیں ،سیاسی ،تجارتی و معاشی منصوبوں پر غور
زرداری کی اہم ملاقاتیں ،سیاسی ،تجارتی و معاشی منصوبوں پر غور

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلی سندھ ، گورنر پنجاب سمیت وفاقی وزرا اور اہم پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزرا خورشید شاہ، نوید قمر، آغا سراج درانی، شرجیل میمن اور پیر مظہر الحق نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سندھ کے سیاسی امور اور انتخابی معاملات زیرغور کیا گیا۔گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اورگورنر پنجاب نے صدرکو صوبہ پنجاب میں ہونے والی سیاسی پیش رفت سے آگا کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے بھی صدر مملکت سے ملاقات کی ۔ صدر سے ایران کے وزیر تیل رستم غسیمی نے بھی ایوان صدرمیں ملاقات کی جس میں صدر نے ایران کے ساتھ توانائی، تجارت اور معاشیات سمیت دیگر میگا منصوبوں میں بھرپور شرکت کرنے اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

مزید : قومی