گاڑی ابھی نہیں چلے گی ۔۔۔کابینہ نے ایک منٹ میں حج پالیسی منظور کرلی،دہشت گردی کیخلاف قوم کو متحد ہونا پڑے گا:وزیراعظم

گاڑی ابھی نہیں چلے گی ۔۔۔کابینہ نے ایک منٹ میں حج پالیسی منظور کرلی،دہشت ...
گاڑی ابھی نہیں چلے گی ۔۔۔کابینہ نے ایک منٹ میں حج پالیسی منظور کرلی،دہشت گردی کیخلاف قوم کو متحد ہونا پڑے گا:وزیراعظم

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں کوئٹہ پشاور اور ہنگو دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداءکے لواحقین کے مطالبات پورے کریں گے اور س سانحہ تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیر مذہبی امور نے ایک منٹ کی زبانی بریفنگ دے کر کابینہ سے حج پالیسی 2013ءکی منظوری لے لی۔ بعض وزراءنے اصرار کیا کہ حج پالیسی کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے تاہم وزیر مذہبی امور نے موقف اختیار کیا کہ وقت کم ہے اسی اجلاس میں منظوری چاہیے جس پر کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں سے متعلق ترمیمی 2012ءشیل گیس کمپنی کے تین پائلٹ پراجیکٹس اور حیدر آباد سے کراچی موٹرویز تعمیر کا ٹھیکہ نسیپاک اور ایف ڈبلیو کو دینے کی منظوری دے دی جبکہ 75 ریلوے انجنوں کی خریداری کا معاملہ دوبارہ موخر کر دیا۔ کابینہ نے اوگرا آرڈیننس گائیڈ لائنز لے لیے اور تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ وزیر خزانہ، وزیر قانون اور وزیر پٹرولیم پر مشتمل کمیٹی گیس چوری روکنے سمیت مختلف تجاویز تیار کرے گی۔ اس سے قبل جب وزیر خزانہ کابینہ کے اجلاس میں پہنچے تو وزراءنے ان کا بھر پور خیر مقدم کیا۔ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ، حکومت جب اور جہاں چاہے فوج تعینات کر سکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ نگراں سیٹ اپ پر مشاورت جاری ہے،امید ہے وقت آنے پر بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے گئے۔ قمرزمان کائرہ نے بتایا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے تیل کے ذخائر کی تلاش کیلئے کمپنیوں کو لائسنس کے اجرا کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سے حیدر آباد تک سپر ہائی وے کو چھ رویہ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں حج پالیسی کی منظوری بھی دی ہے جس پر وزیر مذہبی امور جمعرات کو بریفنگ دیں گے۔

مزید : قومی