کپاس کی فی من قیمت میں 100روپے کا اضافہ

کپاس کی فی من قیمت میں 100روپے کا اضافہ
کپاس کی فی من قیمت میں 100روپے کا اضافہ

  


کراچی (مانیٹرنگ دیسک)چین کی جانب سے بھاری مقدار میں پاکستانی کاٹن یارن کی خریداری کے پیش نظر کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق نے کہاکہ کپاس کی فی من قیمت 100 روپے اضافے سے 6 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے، کپاس کی قیمت میں اضافہ چین کی جانب سے پاکستانی کاٹن یارن کی بھاری مقدار میں خریداری ہے جبکہ ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں متوقع کمی بھی قیمت میں اضافے کا سبب ہے۔

مزید : بزنس