لشکر جھنگوی کا ہیڈ کوارٹرز پنجاب میں ہے:رحمن ملک
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کالعدم لشکری جھنگوی کے خلاف پنجاب حکومت کو ایکشن لینا ہو گا جبکہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت میں شامل بعض افراد دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ لشکر جھنگوی کا ہیڈ کوارٹرز پنجاب میں ہے۔ بعد ازاں پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی میں کوئی لڑائی نہیں، دہشت گردی کے لئے پیسہ باہر سے آتا ہے لیکن کارروائی کرنے والے عناصر پاکستانی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمران دہشت گردوں سے پنجاب میں دھماکے نہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو پروٹوکول فراہم کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملک کے لئے ناسور بن چکا ہے جس کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں نہ ہوئیں تو مثبت نتائج نہیں نکلیں گے۔