ایران کی جانب سے عراق میں جاری دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

ایران کی جانب سے عراق میں جاری دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

  

تہران(اے پی پی) ایران نے عراق میں جاری دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ اقحم نے عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں میں 50 عراقی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے حامی اس قسم کے غیر انسانی اقدامات کے ذریعے عراق کی قوم اور حکومت سے انتقام کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے دشمن جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور اس ملک کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ عراق کو مذہبی فرقہ وارانہ فسادات اور خانہ جنگی میں جھونک دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک عراق میں قیام امن کے لئے مختلف گروہوں میں مذاکرات کرانے کی حمایت کرتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -