میزائل شکن دفاعی نظام کے مسئلے پر روس امریکہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی‘ سرگئی

میزائل شکن دفاعی نظام کے مسئلے پر روس امریکہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ میزائل شکن دفاعی نظام کے مسئلے پر روس امریکہ مذاکرات میں ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔یہ بات انہوں نے ماسکو میں استونیا کے وزیرخارجہ اورماس پائیت سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی ۔ 2010 میں لزبن سمٹ میں روس اور امریکہ یورپ میں میزائل شکن دفاعی نظام قائم کرنے کے امریکی منصوبے کے سلسلے میں تعاون پر متفق ہوئے تھے لیکن اس موضوع پر مذاکرات بند گلی میں پھنس گئے کیونکہ امریکہ نے اس بات کی قانونی طور پر ضمانت دینے سے انکار کر دیا کہ کہ یورپ میں اس کا مزائل شکن نظام روس کے خلاف نہیں ہوگا۔ اس وقت یہ امریکی منصوبہ روس امریکہ تعلقات میں کشیدگی کا ایک بنیادی سبب ہے۔ اس کے علاوہ نیٹو کی جانب سے افغانستان سے متعلق طور طریقے بھی روس کیلئے باعث پریشانی ہیں۔
 روسی حکام نے متعددبار افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلا کے بعد ملک میں اپنے بڑے فوجی اڈے قائم کرنے کی مخالفت کی

مزید :

عالمی منظر -