ترکی کے صدر عبداللہ گل نے انٹرنیٹ کے متنازعہ بل پر دستخط

ترکی کے صدر عبداللہ گل نے انٹرنیٹ کے متنازعہ بل پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(اے پی پی) ترکی کے صدر عبداللہ گل نے انٹرنیٹ کے متنازعہ بل پر دستخط کردیئے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ہفتے ترکی کے ایوان زیریں کی جانب سے منظور کردہ متنازعہ بل پر صدر عبداللہ نے بھی دستخط کررہے ہیں جس کے بعد حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگیا ہے کہ وہ عدالتی اجازت نامے کے بغیر کسی بھی ویب سائٹ کو فوری طور پر بند کرسکے گی۔ واضح رہے کہ صدر کے اس اقدام کے بعد وزیراعظم رجب طیب اردگان کی انتظامیہ کو تقویت حاصل ہوگئی ہے جبکہ آزاد رائے کے حوالے سے کئی شکوک و شبہات جنم لیں گے۔ ترکی میں اس بل کی منظوری کے ساتھ ایسا قانون بھی منظور کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے حکومت کا عدلیہ پر کنٹرول بھی بڑھ جائے گا۔ دوسری جانب یورپی یونین بھی اس حوالے سے خدشات کا اظہار کرچکی

مزید :

عالمی منظر -